Untitled 2026 01 27T205905.687

پاکستان میں انفارمیشن اورکمیونیکیشن کی سہولیات کی دستیابی پر رپورٹ جاری

اسلام آباد:فافن نے صوبوں میں انفارمیشن اور کمیونیکیشن کی سہولیات کی دستیابی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے.

رپورٹ میں کہا گیاہے کہ پاکستان میں موبائل فون اور انٹرنیٹ کی رسائی میں نمایاں اضافہ جبکہ کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ کی دستیابی میں کمی ہوئی، 2018-19 کے بعد گھریلو سطح پر کمپیوٹرکی دستیابی میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔
fafen 1
فافن رپورٹ کے مطابق موبائل یا سمارٹ فون رکھنے والوں کی شرح 45 فیصد سے بڑھ کر 50 فیصد ہو گئی، گھریلو سطح پر انٹرنیٹ کی دستیابی 34 فیصد سے بڑھ کر 70 فیصد تک پہنچ گئی.

پنجاب اور سندھ میں 15 فیصد گھروں میں کمپیوٹر موجودہیں، کے پی میں 13فیصد،بلوچستان میں صرف 6 فیصد گھروں میں کمپیوٹر موجودہیں.

خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ افراد کے پاس ذاتی موبائل فون ہیں، خیبرپختونخوامیں51 فیصد افراد کے پاس موبائل فون موجودہیں، پنجاب اور سندھ میں50 فیصد،بلوچستان میں 42 فیصد افراد کے پاس موبائل فونزہیں.

خیبرپختونخوا میں77 فیصد گھروں میں انٹرنیٹ کی سہولت موجود ہے، پنجاب اور بلوچستان میں69 فیصد، سندھ میں 67 فیصد گھروں میں انٹرنیٹ موجود ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں