426299 7054202 updates

وفاقی آئینی عدالت کا سپر ٹیکس اور پارلیمنٹ کا انکم پر ٹیکس لگانے کا اختیار درست قرار

اسلام آباد:وفاقی آئینی عدالت نے سپر ٹیکس سے متعلق کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے مختلف شرائط کے ساتھ کیس نمٹا دیا۔
چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس پر سماعت کی۔ چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان نے فیصلہ پڑھ کر سنایا۔
Untitled 2026 01 27T203416.208
وفاقی آئینی عدالت نے سپر ٹیکس کو درست قرار دے دیا، فیصلے کے مطابق ہائیکورٹس کا قانون کو امتیازی قرار دینا درست نہیں تھا۔ فیصلے سے وفاقی حکومت کو فیصلے سے 300 ارب سے زائد کا فائدہ ہوگا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کیس کے قابل سماعت ہونے پر اعتراضات مسترد کیے جاتے ہیں، انکم ٹیکس آرڈیننس کی سیکشن 4 بی 2015 سے برقرار رکھی جائے گی۔ ہائیکورٹس کے سیکشن فورسی سے متعلق فیصلے جزوی طور پر کالعدم قرار دیئے جاتے ہیں۔

آئینی عدالت نے انکم ٹیکس کا سیکشن 4 بی بحال کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ قانون سازی کے پارلیمنٹ انکم پر ٹیکس لگانے کا اختیار رکھتی ہے۔

فیصلے کے مطابق مضاربہ، میوچل فنڈز اور بینولیٹ فنڈز پر ٹیکس کا اطلاق نہیں ہو گا، مختلف سیکٹرز سے متعلق الگ قانونی رعایتیں برقرار رہیں گی، آئل اینڈ گیس سیکٹرمیں جس کی جورعایت ہو گی وہ متعلقہ کمشنرزسےحاصل کرسکےگا۔

یاد رہے کہ 2015میں خیبرپختونخوا میں دہشتگردی سے متاثرہ افرادکی بحالی کیلئے سپرٹیکس نافذ کیا گیا تھا۔جس میں‌300 ملین روپے سے زائد سالانہ منافع کمانے والوں پر 5 فیصد اضافی سپر ٹیکس عائد کیا گیا۔

تمام ہائیکورٹس نے سپر ٹیکس کے نفاذ کو درست قرار دیا۔ 2022 میں 150 ملین روپے سالانہ منافع کمانے والوں سے اوپر پر سپر ٹیکس نافذ کیا گیا۔2022 میں سپر ٹیکس زیادہ سے زیادہ 10 فیصد تک عائد کیا گیا۔ مختلف کاروباری شخصیت، بینکوں اور کمپنیوں نے سپر ٹیکس کو ہائیکورٹس میں چیلنج کیا۔

2022 کے سپر ٹیکس کے ماضی سے اطلاق اور دہرے ٹیکس کی بنیاد پر چیلنج کیا گیا۔

وفاقی آئینی عدالت سپر ٹیکس پر 17 سماعت کر چکی ہے۔ سپر ٹیکس کیس سپریم کورٹ میں 2019 سے شروع ہوا۔

سپر ٹیکس کیس کو پہلے سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے دور میں سنا جاتا رہا اور پھر 26ویں آئینی ترمیم کے بعد سپر ٹیکس کیس آئینی بینچ کو منتقل ہوا۔

آئینی بنچ سپر ٹیکس پر سماعتیں کرتا رہا اور پھر 27ویں آئینی ترمیم کے بعد سپر ٹیکس کیس وفاقی آئینی عدالت منتقل کردیا گیا۔ سپر ٹیکس کیس کی مجموعی طور پر 71 سماعتیں ہوئیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں