Untitled 2026 01 27T194041.176

ججز کی سکیورٹی کیلئےنئی گاڑیاں خریدکر بلٹ پروف بنانےکے لئے 24 کروڑ طلب

لاہور: پنجاب پولیس نے انسداد دہشتگردی عدالتوں (اے ٹی سی) کے ججز کی سکیورٹی کے لیے 11 نئی بڑی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے آئی جی پنجاب نے وزیراعلیٰ کو گاڑیاں خریدنے کے لیے 23کڑور 86 لاکھ 45 ہزار روپے کی سمری بھجوا دی ہے۔
426301 5466300 updates
وزیر اعلیٰ کو بھیجی گئی سمری میں کہا گیا ہے کہ ملک کے عدالتی سسٹم کو سکیورٹی تھریٹ ہیں، سکیورٹی تھریٹ سے متعلق مراسلہ سمری کے ساتھ لف کر دیا گیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اے ٹی سی ججز کی سکیورٹی کے لیے نئی گاڑیاں خریدنے کے لیے 14 کروڑ 18 لاکھ 45 ہزار روپے درکار ہیں، ایک گاڑی کی قیمت ایک کروڑ 28 لاکھ 95 ہزار روپے ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز کو بھیجی گئی سمری میں کہا گیا ہے کہ گاڑیوں کو بلٹ پروف بنانے کے لیے بھی 9 کروڑ 68 لاکھ کی رقم درکار ہے، ایک گاڑی کو بلٹ پروف بنانے کے لیے 88 لاکھ روپے کی رقم درکار ہوتی ہے۔

مراسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب سے درخواست کی گئی ہے کہ نئی گاڑیاں خریدنے کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ فراہم کی جائے۔

خیال رہےکہ اے ٹی سی ججز کے لئے ابھی 1300 سی سی گاڑیاں‌دستیاب ہیں، جن کے ساتھ کم از کم 2 پولیس وین میں‌8 اور 2 موٹرسائیکلوں پر 4 اہلکار سیکورٹی پر مامور رہتے ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں