file photo 71

نظام صفائی میں منفی رجحان، بلدیاتی اداروں کی صرف 11 فیصد گھرانوں‌کا کچرا اٹھانے کی رپورٹ

اسلام آباد:ملک بھر میں صرف 11 فیصد گھرانوں کا کچرا بلدیاتی ادارےاٹھاتے ہیں، سال 19-2018ء میں کچرا اٹھانے کی شرح 20 فیصد تھی۔

یہ انکشاف وفاقی ادارہ شماریات کے 25-2024ء میں کئے گئے پی ایس ایل ایم سروے میں کیا گیا،جس کی بنیاد پر فافن نے ایک تجزیاتی رپورٹ جاری کی ہے۔
Untitled 2025 12 29T145032.985
پاکستان سوشل اینڈ لیونگ سٹینڈرڈز میزرمنٹ کے اعدوشمار پر مبنی رپورٹ کے مطابق سندھ کے میونسپل ادارے کچرا اٹھانے میں 16 فیصد شرح کے ساتھ سرفہرست ہیں ۔ تاہم سندہ کی کارکردگی میں بھی تنزلی آئی کیونکہ 2018ء میں یہ شرح 28 فیصد تھی۔

پنجاب میں میونسپل اداروں کی جانب سے کچرا اٹھانے کی شرح صرف 12 فیصد تک محدود رہی جو گزشتہ سروے میں 20 فیصد تھی۔

سروے کے مطابق خیبرپختونخوا میں صرف 6 فیصد گھرانوں کو بلدیاتی کچرا اٹھانے کی سرکاری سہولت حاصل ہے جبکہ بلوچستان میونسپل میں شرح صرف ایک فیصد ہے۔

فافن کا تجزیاتی رپورٹ میں کہنا تھا مقامی حکومتوں کی عدم موجودگی سے صفائی کے نظام پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔ آئین کا آرٹیکل 9 اے شہریوں کو صاف اور صحت مند ماحول کا حق دیتا ہے۔ اس لئے شہروں میں معیاری صفائی کے لئے 75 فیصد کچرا جمع کرنا ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں