Untitled 2026 01 24T191518.313

جنوبی پنجاب میں مقدمات کی ویڈیو لنک سماعت نہیں‌ہونے پر دوبارہ احتجاج کا اعلان

ملتان: جنوبی پنجاب کے وکلاء‌اور سائیلین کو دوسال کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود ہائیکورٹ ملتان بنچ میں وڈیو لنک کی سہولت فراہم نہیں ہوسکی.

طویل عرصہ سے احتجاج اور یقین دہانیوں‌کے باوجود ویڈیو لنک سہولت نہیں‌ملنے پر وکلاء نے دوبارہ احتجاج کا اعلان کر دیا ہے.Untitled 2026 01 24T191511.991

وکلاء کے مطابق جنوبی پنجاب کے ہزاروں سائیلین کو اپنے مقدمات کی شنوائی کے لئے اسلام آباد جانا پڑتا ہے، جس میں پیسے کے ساتھ ساتھ وقت کا بھی بہت ضیاع ہوتا ہے۔

اس ضمن میں ہائیکورٹ بار ملتان کے سابق صدر سید ریاض الحسن گیلانی نے کہا ہے کہ ملتان کے وکلاء 27 جنوری کو ساڑھے گیارہ بجے ہائیکورٹ ملتان بینچ کے احاطے میں احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔

Untitled 2026 01 24T191930.703انہوں نے کہا کہ ملتان کے وکلاء سپریم کورٹ کے مقدمات کی سماعت بذریعہ ویڈیو لنک کرانے کے لیے دو مرتبہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے سامنے دھرنا دے چکے ہیں اس کے علاوہ ہائیکورٹ لاہور میں بھی انہوں نے دھرنا دیا تھا اور مذاکرات کے بعد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ یہ سہولت بہت جلد فراہم کر دی جائے گی مگر تین ماہ گزرنے کے باوجود اس پر عمل نہیں ہو سکا.

انہوں نے کہا کہ دو چیف جسٹسسز کے درمیان عدم تعاون کی وجہ سے مبینہ طور پر یہ مشکل پیدا ہو رہی ہے،جس کی وجہ سے جنوبی پنجاب کے ہزاروں وکلاء اور سائیلین کو پریشانی کا سامنا ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں