بہاولپور:نوابوں کے شہر میں 35 جدید الیکٹرک گرین بسوں سے نئی سفری سہولتوںکا آغاز کر دیا گیا.
افتتاحی تقریب ڈرنگ سٹیڈیم میں منعقد ہوئی، جہاں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے منصوبےپر خوشی کا اظہار کیا۔
صوبائی وزیرٹرانسپورٹ بلال اکبرخان نے کہا کہ اس منصوبے کے ذریعے جنوبی پنجاب کے عوام کو ماحول دوست اور معیاری سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
بہاولپور میں الیکٹرک بس سروس کے لیے ممکنہ چار روٹس مقرر کئے گئے ہیں تاکہ شہری آسانی سے اپنے روزمرہ کے سفر کر سکیں۔
افتتاحی تقریب میں ایم این اے ملک محمد اقبال چنڑ ، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ، اراکین صوبائی اسمبلی ڈاکٹر رانا طارق، سعدیہ بلال اور بھی شریک ہوئے۔
اس منصوبے کا مقصد نہ صرف شہریوں کے لیے جدید اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ فراہم کرنا ہے بلکہ شہر میں فضائی آلودگی کو کم کرنا اور ٹریفک کے مسائل میں کمی لانا بھی شامل ہے۔شہریوں نے نئے منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ سہولت روزمرہ کی آمد و رفت میں آسانی پیدا کرے گی۔
