Untitled 2026 01 12T214036.749

پراجیکٹ کلینک آن وہیلز ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ، 590 ایمبولنس،791کلینک شامل

لاہور: پنجاب حکومت نے صحت کے شعبے میں ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے "کلینک آن وہیلز” منصوبہ ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کر لیاہے۔

محکمہ صحت پنجاب نے منصوبے کے انتظامی امور، فیلڈ موبائل ہیلتھ یونٹس اور دیہی ایمبولنس سروسز کو آؤٹ سورس کرنے کا عمل باقاعدہ طور پر شروع کر دیا ہے۔
Untitled 2026 01 12T214029.790
ذرائع کے مطابق منصوبے کے انتظامی معاملات نجی شعبے کے حوالے کیے جائیں گے جبکہ فیلڈ موبائل ہیلتھ یونٹس اور دیہی ایمبولنس سروسز بھی نجی سیکٹر کے ذریعے چلائی جائیں گی۔

اس ضمن میں نجی اداروں سے 26 جنوری تک درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق 590 دیہی ایمبولنسز، 791 کلینک آن وہیلز اور 111 فیلڈ موبائل ہیلتھ یونٹس کو ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ نجی شعبے کی شمولیت سے ان منصوبوں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی ۔

اپنا تبصرہ لکھیں