Untitled 2026 01 12T204312.848

مری میں متوقع برفباری؛ مشن سیف ونٹر کا آغاز، ڈیجیٹل اور فیلڈ حصار قائم

مری:ملکہ کوہسار مری میں رواں ہفتے متوقع برفباری کے پیش نظر’’مشن سیف ونٹر‘‘کا آغاز کر دیا گیا.

سیاحوں کی حفاظت کے لیے فول پروف ’’ڈیجیٹل اور فیلڈ حصار‘‘ قائم کردیا گیا ، سیاحوں سے برفباری کے دوران غیرضروری سفر سے گریز کی اپیل بھی کی گئی ہے ۔
Untitled 2026 01 12T204320.346
ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام نے مری میں 17 سے 21 جنوری تک پوری فورس کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے.

ممکنہ شدید برفباری کے پیش نظر اضافی نفری طلب کر لی گئی ، سینئر افسران فیلڈ میں موجود ہوں گے ، سیف سٹی کیمروں کے ذریعے حساس سڑکوں کی ریئل ٹائم نگرانی کا نظام فعال کردیا گیا ۔

پولیس حکام کا کہنا ہے مری کا سفر جدید مانیٹرنگ اور رسپانس سسٹم کے سائے میں محفوظ ہوگا،ڈھلوانی سڑکوں اور لینڈ سلائیڈ والے علاقوں میں پولیس گشت مؤثر بنا دیا گیا ہے ۔ گاڑی کھڑی ہونے کی صورت میں ایک کھڑکی کھلی رکھیں تاکہ آکسیجن کم نہ ہو ، سیاح ایمرجنسی صورتحال میں فوری مدد کے لیے 15 پر رابطہ کریں ۔

اپنا تبصرہ لکھیں