اسلام آباد:وفاقی دارلحکومت میںبلدیاتی انتخابات کےدوبارہ التواءکےباعث امیدواروں کےلاکھوں ڈوب گئے.
کاغذات نامزدگی فیس کی مدمیں جمع 85 لاکھ 68 ہزار روپے بھی ضائع ہونےکا خدشہ ہے.
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے 1125 وارڈز کیلئے 4284 امیداروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، کاغذات نامزدگی کی مدمیں 2ہزار روپے ناقابل واپسی فیس فی امیدوار وصول کئے گئے.
لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے اجراء کے بعد تمام کاغذات نامزدگی ضائع ہو گئے۔
