لاہور: پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی نے پیڈا ایکٹ ترمیمی بل 2025ءمنظور کر لیا، پیڈا ایکٹ میں ریٹائرڈ سرکاری افسران کے خلاف انکوائری سے متعلق قانون میں بڑی تبدیلی تجویز کی گئی ہے ۔
پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی نےپنجاب ایمپلائز ایفیشنسی، ڈسپلن اینڈ اکاؤنٹیبلٹی بل 2025ء کی منظوری دے دی ہے۔
بل کے مطابق ریٹائرمنٹ کے بعد انکوائری دو سال میں مکمل نہیں ہونے پر اب کارروائی ختم نہیں ہوگی، مجازاتھارٹی تحریری وجوہات کے ساتھ انکوائری میں توسیع کر سکے گی۔
پیڈا انکوائری اب کسی مخصوص مدت کی پابند نہیں رہے گی، ریٹائرڈ افسران کے خلاف پیڈا کارروائی کئی سال تک جاری رہ سکے گی.
دو سال بعد پیڈا کارروائی ختم ہونے سے متعلق قانونی سقم ختم ہوگیا۔عدالتی فیصلوں کے باعث ختم ہونے والی پیڈا کارروائیوں کے مسئلے کا حل نکال لیا گیا۔
پیڈا ترمیمی بل پنجاب اسمبلی سے منظوری کے بعد گورنر کو بھجوایا جائے گا، گورنرپنجاب کی منظوری کے بعد پیڈا ترمیمی بل قانون بن جائے گا۔