اسلام آباد: پاکستان میںایک اور جدید کرکٹ سٹیڈیم کی اسلام آباد میں تعمیر کےلیے سی ڈی اے نے ٹینڈر جاری کر دیا۔
کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے سیکٹر ڈی۔12 کے قریب نئے کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کے لیےٹینڈر جاری کر دیا۔
سی ڈی اے نے ای بڈنگ کے ذریعے ٹینڈر طلب کی ہے۔
سی ڈی اے نے12کروڑ روپے کی بڈسیکیورٹی لازمی قراردے دی،آخری تاریخ 16 فروری ہے.
سی ڈی اے ٹینڈر کے مطابق کرکٹ سٹیڈیم منصوبہ ای پی سی موڈ پر تعمیر ہوگا۔
اسلام آباد میں نئے کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کو دارالحکومت میں کھیلوں کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے، جس سے نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح کے کرکٹ ایونٹس کے انعقاد میں بھی سہولت ملنے کی توقع ہے۔
