inflation 3 2

مہنگائی میں‌کمی کے لئے ماہ رمضان سے پہلے امپورٹس پر منحصر اشیاء کی نگرانی کا حکم

اسلام آباد:نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی اجلاس میں مہنگائی،ضروری اشیائے خورو نوش کی دستیابی اور ماہ رمضان سے پہلےقیمتوں کےاستحکام پرغور کیاگیا۔

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرصدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی ادارہ شماریات کےحکام نےمہنگائی کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی.
Untitled 2026 01 06T041724.784
احسن اقبال نے ہدایت کی کہ ماہ رمضان سےپہلے امپورٹ پرمنحصراشیا کی نگرانی کی جائے،چنے،خوردنی تیل،کھجور اوردالوں کے ذخیرے کی مانیٹرنگ ضروری ہے، ناجائز منافع خوروں پر کڑی نظر رکھی جائے،ریگولیٹرز اور مالی اداروں کا مستقل تعاون ضروری ہے،قیمتوں کا استحکام، خوراک کا تحفظ اور عوام کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وفاقی وزیر نےفوڈ کوالٹی،کولڈ چین انفرا اسٹرکچر کےمطالعہ اورعالمی بہترین طریقے اپنانے پر زور دیا، پولٹری،ڈیری اورجوس سیکٹرزمیں پالیسی ورکنگ پیپرتیارکرنےکا حکم دیا، درآمدات کم کرنے اور زر مبادلہ بچانے کے لیے زرعی خود کفالت پر رپورٹ طلب کرلی ۔
inflation 2
اجلاس کےشرکاکو بتایاگیا کہ گندم کی بوائی کا ہدف حاصل کرلیاگیا ہے.

بریفنگ میں‌بتایا گیا کہ ماہ دسمبر میں مہنگائی بڑھ کر پانچ اعشاریہ چھ فیصد ہوگئی،گندم ،دودھ اورمرغی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،آلو،ٹماٹر،پیاز،چائے،دالیں، بجلی اور سٹیشنری کی قیمتیں کم ہوئیں،چینی اوسطا 180 روپےکلو سےکم ہوکرتقریبا 150 روپےپر آگئی، گندم کا سٹاک چار ماہ کیلئے کافی ہے،چینی کی دستیابی بہتر،چاول ، مرغی اور آلو کی پیداوار مضبوط ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں