لاہور: پنجاب کے اضلاع میں شرح خواندگی کے نئے اعداد و شمار جاری کر دئیے گئے.
پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، پنجاب بھر کے اضلاع میں شرح خواندگی کی مختلف سطحیں سامنے آئی ہیں۔
اعلیٰ ترین شرح خواندگی میں مری ضلع 84.8فیصد کے ساتھ سرفہرست رہا، اس کے بعد راولپنڈی 83.2 فیصد اور گجرات 81.4فیصد کے ساتھ نمایاں ہیں۔
کم ترین شرح خواندگی کے علاقوں میں راجن پور ضلع 36.1 فیصد کے ساتھ سب سے نیچے ہے، اس کے بعد ڈیرہ غازی خان 46.8فیصد اور رحیم یار خان 47.9فیصد کے ساتھ کم شرح خواندگی والے اضلاع میں شامل ہیں۔
دیگر بڑے شہروں میںلاہور کی شرح خواندگی 79.6فیصد، فیصل آباد کی 73.4فیصد اور ملتان کی 61.4فیصد ریکارڈ کی گئی۔
یہ اعداد و شمار صوبے میں تعلیمی شعبے میں بہتری لانے کے لیے اہم معلومات فراہم کرتے ہیں۔
