لاہور: پنجاب حکومت کا نیا اقدام، ’تھانہ‘ کا نام تبدیل کر کے ’پبلک سیفٹی سینٹر‘ رکھنے کی تجویز دے دی گئی ہے.
پنجاب حکومت نے پولیس نظام میں عوامی اعتماد کی بحالی کے لیے ایک نیا اقدام متعارف کرایا ہے، جس کے تحت لفظ ’تھانہ‘ کو تبدیل کر کے اب ’پبلک سیفٹی سینٹر‘ رکھا جائے گا۔
حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد عوام میں پولیس کا مثبت تاثر قائم کرنا اور پولیس کو ایک عوام دوست ادارے کے طور پر پیش کرنا ہے، تاکہ شہری بلا خوف و جھجھک اپنی شکایات درج کرا سکیں۔
تاہم ماہرین اور سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ نام کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ پولیس کے اندر موثر اور سخت احتسابی نظام کا نفاذ بھی نہایت ضروری ہے، کیونکہ حقیقی اصلاحات ادارہ جاتی رویوں اور عملی اقدامات سے ہی ممکن ہیں۔
پنجاب حکومت کے اس فیصلے کو پولیس اصلاحات کی جانب ایک ابتدائی قدم قرار دیا جا رہا ہے، جس کی کامیابی کا دارومدار اس کے عملی نفاذ اور شفاف احتسابی عمل پر ہوگا۔

