لاہور: پیرافورس میں 500سارجنٹ اور ڈرائیوروں کی بھرتی کا فیصلہ کر تے ہوئے تمام اضلاع کیلئے الگ الگ کوٹہ مختص کر دیا گیا ۔
پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی گریڈ 7 کی 500 آسامیوں پر بھرتیاں کرےگی.
بھرتیاں سارجنٹ ڈرائیورز کیلئے کی جائیں گی، جس کے لئے تمام اضلاع کیلئے علیحدہ علیحدہ کوٹہ مختص کردیا گیا۔
اس طرح امیدواروں کیلئے عمر کی حد 18 سے 25 سال مقرر کی گئی ہے، جبکہ انٹرمیڈیٹ پاس اور ایل ٹی وی لائسنس لازمی قرار دیا گیا ہے ۔
امیدواروں کا فزیکل اور ڈرائیونگ ٹیسٹ لیا جائے گا ، درخواستیں آن لائن نیشنل اپلیکیشن سروس کے ذریعے جمع ہوں گی، جس کے لئے 15 جنوری آخری تایخ مقررکی گئی ہے۔
