whatsapp image 2024 09 22 at 12 2

لاہور میں‌ دو کم عمر بہنوں کی گھر سے لاشیں برآمد، اہلخانہ کی پراسرار خاموشی

لاہور: الفیصل ٹاؤن میں ایک گھر سے دو کم عمر بہنوں کی لاشیں برآمد ہونے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں بہنوں کی شناخت کرن اور مریم کے نام سے ہوئی ہے۔
422816 2636456 updates
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ بہنوں کی عمریں 17 اور 19 سال تھیں اور واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق اہلخانہ لاشوں کے بارے میں کوئی خاطرخواہ جواب نہ دے سکے جس کے باعث واقعے کے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق مقتولین کے اہلخانہ سے پوچھ گچھ جاری ہے جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔

واقعہ کی وجوہات جاننے کے لیے مختلف شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں