Untitled 2025 12 22T073022.178

پنجاب میں‌فلم ڈویلپمنٹ اتھارٹی تشکیل دینے کا فیصلہ، بل اسمبلی میں‌پیش

لاہور: پنجاب حکومت نے فلم انڈسٹری کے فروغ کیلئے فلم ڈویلپمنٹ اتھارٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔

اس مقصد کے لئے پنجاب اسمبلی میں پنجاب فلم ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایکٹ 2025 پیش کردیاگیا۔

جس کے تحت فلم انڈسٹری میں‌مقامی اورغیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے خصوصی مراعات دی جائیں گی۔
filmmaking
نئے قانون کے تحت فلم سازوں کو سہولیات، اجازت ناموں اور ون ونڈو آپریشن کی سہولت ملے گی۔

نئی فلم پالیسی سے قواعد و ضوابط اورلائسنسنگ کا جامع نظام متعارف ہوگا۔

فلم سٹوڈیوز، فلم سٹی اور پوسٹ پروڈکشن سہولیات کے قیام کی راہ ہموار ہوگی، نئے ٹیلنٹ کی تربیت کیلئے ٹریننگ پروگرامز شروع کئے جائیں گے۔ فلم انڈسٹری کیلئے فنڈنگ، گرانٹس اورسبسڈی کا نظام متعارف ہوگا۔

اتھارٹی فلم انڈسٹری سے متعلق شکایات اور مسائل کے حل کی مجاز ہوگی، بل 2 ماہ کیلئے متعلقہ کمیٹی کے حوالے کردیاگیا، کمیٹی کی منظوری کےبعد بل پنجاب اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں