423525 3715035 updates

انڈر 19ایشیاکپ: پاکستان نے بھارت کو تاریخی شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا

ویب نیوز: ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 191 رنز سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔

پاکستان کے 348 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 156 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔اس سے قبل بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔Untitled 2025 12 21T042630.162

پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 347 رنز اسکور کیے، اور بھارت کو جیت کے لیے 348 رنز کا ہدف دیا۔

بھارت کے خلاف سمیر منہاس نے 113 گیندوں پر 17 چوکے اور 9 چھکوں کی مدد سے دھواں دھار 172 رنز کی اننگز کھیلی، سمیر اس ٹورنامنٹ کے ٹاپ سکور ر ہے۔

اس کے علاوہ احمد حسین نے 56، عثمان خان نے 35، کپتان فرحان یوسف نے 19 اور حمزہ ظہور نے 18رنز بنائے۔ محمد صیام 13 اور نقاب شفیق 12رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارت کی جانب سے دپیش دیوندرن نے 3، کھیلان پٹیل اور ہینل پٹیل نے 2-2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

348 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 156رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ بھارت کی جانب سے دیوندرن نے 36 اور سوریا ونشی نے 26 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے علی رضا نے 42 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان انڈر 19 ایشیا کپ کا ٹائٹل دوسری مرتبہ جیتنے میں کامیاب ہوا ہے۔

پاکستان اور بھارت 2012 کے ایونٹ میں مشترکہ طور پر فاتح رہے تھے.

اپنا تبصرہ لکھیں