punjab assembly 2

ڈرائیونگ لائسنس کی عمر 16 سال کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور: پنجاب اسمبلی میں ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کی عمر 18 سال سے کم کرکے 16 سال کرنے سے متعلق قرارداد جمع کرا دی گئی ہے۔

قرارداد اپوزیشن رکن پنجاب اسمبلی شیخ امتیاز محمود کی جانب سے پیش کی گئی۔
Untitled 2025 12 02T060115.044
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بالخصوص پنجاب میں نوجوانوں کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، اس لیے نوجوانوں کی فلاح اور انہیں ملکی ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کے لیے ڈرائیونگ کی قانونی عمر 18 سال سے کم کرکے 16 سال کی جائے۔

قرارداد میں مختلف ممالک کی مثالیں دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کینیڈا کے بیشتر صوبوں میں 16 سال کی عمر میں ڈرائیونگ کی اجازت دی جاتی ہے، جبکہ جرمنی میں 17 سال کی عمر میں ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں