لاہور: ہائیکورٹ نے پاکستان میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر جتنی کرنے کی درخواست خارج کردی ہے.
لاہورہائیکورٹ میں پاکستان میں کم ازکم تنخواہ1ہزارڈالر کےمساوی کرنےکی آئینی درخواست پرسماعت ہوئی.
عدالت نے درخواست پررجسٹرار آفس کے اعتراض کو برقرار رکھتے ہوئے فائل داخل دفتر کرنے کی بھی ہدایت کی۔
چیف جسٹس نےریماکس دئیے کہ رجسٹرارآفس نےآپکی درخواست پراعتراض لگایا،آپ کی درخواست ہائیکورٹ میں قابلِ سماعت نہیں،درخواست میں کچھ چیزوں کوآپ یہاں چیلنج نہیں کرسکتے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پاکستان برطانوی کالونی رہااوروہی قوانین یہاں پرلاگوہیں،پاکستان میں بھی برطانوی اور امریکی لیبرقوانین ہونےچاہئے، امریکہ اور برطانیہ میں کم ازکم تنخواہ ایک ہزار ڈالر مقرر ہے.
درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت پاکستان میں کم ازکم تنخواہ ایک ہزارڈالرمقررکرنےکاحکم دے۔