411627 4314379 updates

مبینہ ذہنی مریض کی فائرنگ؛ 2خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق، 6 زخمی

کشمور: کچے کے علاقے گبلو میں معمولی بات پر مبینہ ذہنی مریض کے فائرنگ سے دو خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

کشمور کے قریب کچے کے علاقے گبلو میں ذہنی مریض شخص نے گھر میں موجود کلاشنکوف اٹھاکر پورا گھر اجاڑ دیا۔
whatsapp image 2024 09 22 at 12 1 1
فائرنگ سے دو خواتین بچے سمیت 4 افراد کو قتل جبکہ ملزم نے خود سمیت 6 افراد کو زخمی کر دیا۔

ذرائع کے مطابق واقعہ ذہنی معذور شخص کو گھر سے باہر جانے پر روکنے پر پیش آیا۔

زخمیوں میں ایک شخص کی حالت تشویشناک ہونے سے رحیم یار خان منتقل کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں