کوئٹہ:بلوچستان میں دکان میں چوری کے شبے میں 8 افراد کو دہکتے انگاروں پر چلادیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں میں پیش آیا جہاں جرگے نے چوری کی شبے میں سچ ثابت کرنے کے لیے 8 افراد کو دہکتے انگاروں پر چلایا تاہم ان میں سے کوئی شخص بھی زخمی نہیں ہوا۔ جس کی وجہ سے ان افراد کو بے گناہ قرار دے دیا گیا.
دوسری جانب موسیٰ خیل کی ضلعی انتظامیہ نے آگ پر چلانے کا نوٹس لیتے ہوئے جرگہ میں موجود 7 افراد کو مقدمے میں نامزد کردیا۔
پولیس کے مطابق ایک جرگہ ممبر کو گرفتار کرلیا گیا ،ہے جب کہ باقی ممبران کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
انسانی حقوق کے لئے جدوجہد کرنے والے افراد نے انسانی حقوق کے آج عالمی دن پر حکومتی دعوے، وعدے اور ملکی قوانین سب انگاروں میں سلگ گئے ہیں. رہنماؤں کے مطابق ایک تو سیکڑوں سال پُرانی رسم اُس پرغیرقانونی جرگے کا ستم، حکومتی رٹ پر سوالیہ نشان پیدا کرتا ہے. رہنماوں کا کہنا ہے کہ جہالت کے اندھیرے مٹانے اور مہذب معاشرہ یقینی بنانے کےلیے ملک کے ہر پسماندہ علاقے کو علم کے نور سے منور کرنا ہوگا۔
