نمائندگان: کراچی کے علاقے ڈیفنس گزری میں شوہر نے بیوی اوربیٹی کو قتل کردیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم اپنی بیوی پر الزامات لگاتا رہتا تھا جس پر جھگڑا ہوتا رہتا تھا، ملزم نے جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے سے بیوی پر حملہ کیا، بیٹی ماں کو بچانے قریب آئی تاہم اس دوران دونوں شدید زخمی ہوگئیں جبکہ علاقہ مکینوں نے بھی بتایا کہ ملزم سمیع کا اپنی اہلیہ سے جھگڑا رہتا تھا۔
پولیس کے مطابق دونوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم ماں اور بیٹی زخموں کی تاب نہیں لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔
پولیس کاکہنا تھا کہ ملزم حملے کے بعد فرار ہوا تاہم کارروائی کے دوران ملزم کو گزری سے گرفتار کرلیا گیا۔
دوسری جانب سرگودھا میں 35 سالہ شخص نے اپنی3 سالہ بیٹی سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ پھلروان کی حدود میں پیش آیا جہاں 35 سالہ شخص نے3 سالہ بیٹی سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی۔چھلانگ لگانے سے قبل متوفی نے بیٹی سمیت ویڈیو بھی بنائی اور کہا کہ گاڑی کی چابی کار میںموجود ہے اور سب اپنا خیال رکھنا، میںبیٹی سمیت حوالے ہونے جا رہا ہوں.
ریسکیو ٹیموں کی جانب سے کئی کلومیٹر تک تلاش کے بعد 3 سالہ بچی کی لاش مل گئی۔بچی کی لاش کو قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہےتاہم بچی کے والد کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
