isb police 1 1

آئی جی پنجاب کا نوٹس؛ شوہر کی زبان کاٹنے والی بیوی کے خلاف مقدمہ درج

تاندلیانوالہ:بیوی کی جانب سےشوہرکی زبان کاٹنے پرآئی جی پنجاب کے نوٹس کے بعد متاثرہ شخص کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کےمطابق متاثرہ ظہیر کے بڑے بھائی تنویر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا،گزشتہ روز ہونے والے ہولناک واقعے نےعلاقے میں سنسنی پھیلا دی تھی.

مقدمہ کے متن کے مطابق ارم رمضان نے گھریلو جھگڑے کے دوران اپنے شوہر محمد ظہیر کی دانتوں سے زبان کاٹ ڈالی،ظہیر بولنے سے مکمل طور پر محروم ہوگیا.

ابتدائی طور پر رشتہ داروں کی مداخلت کی وجہ سے متاثرہ شخص نے مقدمہ درج نہیں کرانے کا فیصلہ کیا تھا،مگر جب یہ واقعہ شوشل میڈیا پر نمایاں ہوا تو معاملہ اعلیٰ حکام تک پہنچ گیا۔

آئی جی پنجاب نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا،جس کے بعد پولیس نے ظہیر کے بڑے بھائی تنویر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس نے مقدمہ میں طبی معائنہ اور بیانات ریکارڈ کرنے کے ساتھ مزید کارروائی شروع کر دی ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں