لاہور: پولیس افسروں کیلئے لاہور میں گرین سگنل پروٹوکول ختم،پروٹوکول میں گرین سگنل کی سہولت ختم کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔
سی ٹی اواطہروحیدکا کہنا ہےکہ ڈی آئی جیز،ایس ایس پیز اورایس پیز ٹریفک سگنل پررکیں گے،کسی بھی پولیس آفیسرکیلئےملحقہ روٹس کی ٹریفک نہیں روکی جائیگی،پولیس افسران کومعمول کے مطابق گرین سگنل فالوکرنا ہوگا.
سی ٹی او کا کہنا ہے کہ سرکاری گاڑیوں کےسگنل کی خلاف ورزی پر ای چالان ہوگا، 55 سرکاری محکموں کی گاڑیوں سے 1282 ای چالان ریکور کر لئے گئے،ٹریفک پولیس حکام کی جانب سےمتعلقہ سرکل افسران کو پیغام بھجوادیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب اورسی سی پی او لاہور کی موومنٹ کےدوران غیر معمولی روٹ فراہم کیا جائے گا.
یاد رہے کہ اس سے قبل پولیس افسران کی نقل وحرکت کےدوران کال چلنے پرسگنل فری روٹ دیا جاتا تھا۔