421156 8022168 updates

وفاقی آئینی عدالت کا لوگو اور چیف جسٹس کا پہلا پیغام جاری

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان نے آئینی عدالت کے قیام کے بعد پہلا پیغام جاری کردیا۔

جسٹس امین الدین خان نے اپنے بیان میں کہاکہ وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کی حیثیت سے میں اسے اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہوں کہ مجھے اس ادارے کی بنیادوں کی تشکیل میں حصہ ڈالنے کا موقع ملا ہے۔
Untitled 2025 11 15T070121.961
انہوں نے کہا میری دلی خواہش ہے کہ وفاقی آئینی عدالت پاکستان میں آئینی بالادستی کی محافظ اور آنے والی نسلوں کے لیے عدل و انصاف کی ایک مضبوط علامت بن کر قائم رہے۔

چیف جسٹس امین الدین کا کہنا تھا کہ بنیادی حقوق کا تحفظ آئینی عدالت کی اولین ترجیح ہے، اس عدالت کا قیام ہماری قومی آئینی جدوجہد میں ایک اہم سنگِ میل ہے، یہ قانون کی حکمرانی سے ہماری اجتماعی وابستگی کی تجدید ہے اور آئین کی تشریح شفافیت، آزادی اور دیانت سے کی جائے گی۔

چیف جسٹس آئینی عدالت نے مزید کہا کہ اس عدالت کو ایک نہایت اہم اور نازک فریضہ سونپا گیا ہے، اس عدالت کا کردار صرف قضائی نہیں بلکہ ایک مقدس امانت ہے جو شہریوں کی زندگیوں، آزادیوں، امنگوں پر اثراندازہوتی ہے۔

جسٹس امین الدین کا کہنا تھا ہ ہمارا عزم ہے کہ ایک ایسا عدالتی فورم قائم کیا جائے جو دیانت، غیر جانب داری اور علمی بصیرت کی اعلیٰ مثال ہو، ہمارے سامنے آنے والا ہر معاملہ آئین کی بالادستی، انصاف کے اصولوں اور عدالتی وقار کے ساتھ غیر معمولی احتیاط اور منصفانہ انداز میں نمٹایا جائے گا۔

Untitled 2025 11 21T083300.215دوسری جانب وفاقی آئینی عدالت کا مجوزہ لوگو بھی سامنے آ گیا ہے.

لوگو میں‌ چاند ستارہ اور گندم کے خوشوں‌کے ساتھ ایمان، اتحاد، تنظیم کو اجاگر کیا گیا ہے.

اس کے ساتھ لوگو میں‌ قرآن پاک کی آیت ” كُوْنُوْا قَوّٰمِیْنَ بِالْقِسْطِ ” بھی تحریر کی گئی ہے. جس کا اردو ترجمعہ ہے کہ انصاف پر خوب قائم ہوجاؤ”.

اپنا تبصرہ لکھیں