420848 7724798 updates

سپریم کورٹ؛ خواتین کو تاخیر سے وراثت منتقل کرنے پر 5 لاکھ جرمانے کا حکم

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے خواتین کے حق وراثت سے متعلق کیس کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے درخواست گزار کو جرمانے کا حکم دے دیا.

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وراثت کا حق خدائی حکم ہے، عورتوں کو حق وراثت سے محروم کرنا آئین اور اسلام کی واضح تعلیمات کے منافی ہے، جائیداد کی ملکیت مالک کی وفات کے فوراً بعد ہی ورثاء کو منتقل ہوجاتی ہے۔

جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس عرفان سعادت پر مشتمل بینچ کا تحریری فیصلہ جاری کیا گیا ہے۔ 7 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس اطہر من اللہ نے استعفے سے قبل تحریر کیا تھا۔

عدالت نے ورثاء کو تاخیر سے حق وراثت دینے پر درخواست گزار عابد حسین پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔سپریم کورٹ نے عابد حسین کی اپیل خارج کرنے کے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ جرمانے کی رقم 7 دن کے اندر رجسٹرار سپریم کورٹ کے پاس جمع کرائی جائے، جرمانے کی رقم ورثاء میں تقسیم ہوگی، عابد حسین کا جائیداد تحفہ ہونےکا دعویٰ ثابت نہ ہوسکا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ وراثت کا حق خدائی حکم ہے، عورتوں کو حق وراثت سے محروم کرنا آئین اور اسلام کی واضح تعلیمات کے منافی ہے، جائیداد کی ملکیت مالک کی وفات کے فوراً بعد ہی ورثاء کو منتقل ہوجاتی ہے۔عدالت کا کہنا ہےکہ ریاست کی ذمہ داری ہے خواتین کو کسی تاخیر، خوف یا طویل عدالتی کارروائی کے بغیر وراثت کا حق دلائے اور وراثت سے محروم کرنے والوں کو قانون کے تحت جوابدہ ٹھہرایا جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں