راولپنڈی: آن لائن ایپ پر رجسٹریشن کے بناء مسافر اٹھانے والے بائیکرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
خٰیال رہے کہ ملک کے کئی شہروںمیںآن لائن بائیک چلانے والوں کے ساتھ عام افراد نے بھی مسافروں کے رش والی جگہوں پر بائیک پر سواریاںبٹھانے کا سلسلہ شروع کیا ہوا، جس کے ذریعے جرائم واقع ہونے کی شکایات بھی موصول ہو رہی ہیں.
اس ضًن میںراولپنڈی میں بغیر رجسٹریشن آن لائن بائیک چلانے والوں کا سروےشروع کردیاگیا ہے،جس کے لئے تھانہ آر اے بازار،نصیر آباد، گنج منڈی اور سٹی کے علاقوں میں سروے کیا جارہا ہے،پہلے دن کی سروے رپورٹ تیار کرکےاعلیٰ حکام کو بجھوا دی گئی۔
اس رپورٹ کے بعد بغیر اپلیکشن آن لائن بائیک چلانے والوں کےخلاف قانونی کارروائی کا امکان ہے.
بائیک سروس فراہم کرنے والوں کے لئے اپلیکیشن رجسٹریشن لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔
