اسلام آباد: حکومت پاکستان کی ہدایت پر مختلف وزارتوں کے76 سرپلس ملازمین کو ایف بی آر میں ملازمت دے دی گئی، ایف بی آر نے ملازمین کی ادارے میں تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
ایف بی آر کے مطابق سرپلس ملازمین کو مختلف فیلڈ فارمیشنز میں ایڈجسٹ کیا گیا ہے، متعدد نائب قاصد، چوکیدرا، بیلدار، بیلف اور نوٹس سرور آر ٹی او ملتان میں تعینات کر دیئے گئے ہیں۔
ملازمت پانے والوں میں وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے اسسٹنٹ، ڈرائیور اور دیگر سٹاف شامل ہے ، سٹینو ٹائپسٹ صدام حسین کو آر ٹی او حیدرآباد میں تعینات کیا گیا، مختلف ڈرائیورز کی ملتان، بہاولپور اور کراچی میں پوسٹنگ کی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نائب قاصد اور انیمل اٹینڈنٹ سٹاف کو سی ٹی او کراچی میں ایڈجسٹ کیا گیا ، صفائی سٹاف اور کور بورنگ مشین آپریٹر بھی ایف بی آر کراچی میں تعینات کر دیئے گئے۔
آر ٹی او فیصل آباد اور آر ٹی او کوئٹہ میں بھی سرپلس عملہ تعینات کیا گیا ہے.
تمام ملازمین کی سنیارٹی ان کی محکمہ میںجوائنگ کی تاریخ سے شمار ہو گی۔
