Untitled 2025 11 12T022633.689

اوورسیز پاکستانیوں کے جائیداد سے متعلق تنازعات کے فوری حل کے لیے خصوصی عدالتیں قائم

لاہور: پنجاب کے تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو بطور جج خصوصی عدالت تعینات کر دیا گیا ہے.

گورنر پنجاب نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی مشاورت سے "پنجاب سپیشل کورٹس (اوورسیز پاکستانی پراپرٹی) ایکٹ 2025” کے تحت صوبے بھر میں خصوصی عدالتوں کے قیام کی منظوری دے دی ہے اور پنجاب کے تمام اضلاع میں ججز تعینات کر دیئے ہیں۔
Untitled 2025 11 12T021949.517
اس ضمن میں‌باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کرتے ہوئے فوری طور پر عدالتیں‌قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے.

یہ عدالتیں اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں سے متعلق تنازعات، غیرقانونی قبضوں اور پراپرٹی کے حقوق کے تحفظ کے لیے قائم کی جا رہی ہیں۔ اس اقدام کا مقصد بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو ان کے قانونی مسائل کے حل کے لیے تیز رفتار، شفاف اور مؤثر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
Untitled 2025 11 12T022837.946
وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک کا کہنا ہے کہ خصوصی عدالتوں کا قیام، وزیرِاعلیٰ پنجاب کے شفاف اور انصاف پر مبنی گورننس وژن کی عملی تعبیر ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں