اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں عدالتوں میں ڈیجیٹلائزیشن پر زور دیتے ہوئے اگست 2026ء تک تمام عدالتیں سولر پینل پر منتقل کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
پالیسی ساز کمیٹی اجلاس کے اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے عدالتی نظام میں ڈیجیٹلائزیشن اور ٹیکنالوجی کے فروغ پر زور دیا۔
اجلاس میں آٹومیشن کمیٹی کے سربراہ جسٹس محمد علی مظہر، سینئر قانون دان بیرسٹر علی ظفر اور سیکرٹری آئی ٹی نے شرکت کی۔
چیف جسٹس نے جوڈیشل اکیڈمی کو نظامِ عدل میں جدت پر فوکس گروپ ڈسکشن منعقد کرنے کی ہدایت دی۔
اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے بتایا کہ اگست 2026ء تک ملک کی تمام عدالتیں سولر پاور پر منتقل کردی جائیں گی۔