ویب نیوز:کاپ تھرٹی کانفرنس کے موقع پر دنیا بھر سے ممالک نے اپنی اپنی پویلینز قائم کر لیں۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب کی جانب سے بھی پاکستان پویلین قائم کیا گیاہے۔ پویلین کا عنوان فرام دی انڈس ٹو دی ایمازون رکھا گیا ہے۔
پویلین میں ستھرا پنجاب سمیت حکومت کے گزشتہ ڈیڑھ سال میں کئے اقدامات کو اجاگر کیا گیا ہے۔
کاپ 30 میں پاکستانی پویلین میں قومی پرچم کو لہرانے کے ساتھ ساتھ بڑی سکرینز بھی نصب کی گئی ہیں۔ پویلین میں ماحول کی بہتری کے حکومتی اقدامات کے بارے میں ڈاکو مینٹریز پیش کی جا رہی ہیں ۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز پاکستان پویلین کا باضابطہ افتتاح کریں گی ۔ اس موقع پر وزیراعلی مریم نواز خطاب میں پنجاب حکومت کی ماحول دوست پالیسیوں پر اظہار خیال کریں گی۔

