Untitled 2025 11 07T060421.935

ڈسٹرکٹ بار ملتان انتخابات؛ امیدواروں کو وکالت نامے جمع کرانے کی ہدایت

ملتان: الیکشن بورڈ نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے انتخابات میں‌حصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں کو تجربہ کی اہلیت کے مطابق وکالت نامے جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے.

چیئرمین الیکشن بورڈ ملک محمد فیاض الحق ارائیں‌کی جانب سے امیدواروں کے لئے نوٹس جاری کیا گیا ہے.Untitled 2025 11 07T060758.766

نوٹس میں‌کہا گیا ہے کہ پنجاب بار کونسل کی ہدایات کے تحت امیدواران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ الیکشن ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان سال 27-2026 ء کیلئے وکالت نامہ جات کی مصدقہ نقولات مورخہ 2025-11-30 تک چیئر مین الیکشن بورڈ کے پاس لائبریری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان میں جمع کرائیں۔

انتخابات کے موقع پر کا غذات نامزدگی کے ہمراہ وکالت نامہ جات وصول نہیں‌ کئے جائیں گے اور نہ ہی کا غذات نامزدگی وصول کئے جائیں گے۔ اور پنجاب بار کے ضوابط کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان بار کونسل رولز 1976 کے دفعہ (H) 175 کے مطابق ہر امیدوار Independently وکالت نامہ جات داخل کرانے کا پابند ہوگا۔

امیدوار برائے صدر کے لئے ہر سال کے 10 وکالت نامے (3) سال 2023 سے 2025)، امیدوار برائے نائب صدر اور امیدوار برائے جنرل سیکرٹری کے لئے ہر سال کے 7 وکالت نامے (3) سال 2023 سے 2025)، امیدوار برائے جوائنٹ سیکرٹری ، ایڈیٹر، فنانس سیکرٹری، لائبریری سیکرٹری اور ممبر مجلس عاملہ کے لئے ہر سال کے 2 وکالت نامے (3) سال 2023 سے 2025) جمع کرانے لازمی ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں