ملتان:اینٹی کرپشن سٹیبلشمنٹ ملتان ریجن کے سرکل آفیسر لودھراں علی حسن گیلانی نے آج دو سرکاری ملازمین مختیار شاہ سینیئر کلرک بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ دنیا پور اور سینیئر کلرک محکمہ انہار لودھراں عاصم رضا کو ریڈ کرکےرنگےہاتھوں گرفتار کر لیا.
ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان بشارت نبی کی خصوصی ہدایت پر سرکل آفیسر لودھراں علی حسن گیلانی نےسول جج دنیا پر زاہد قیوم کی سربراہی میںکارروائی کرتے ہوئےسینیئر کلرک بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ دنیا پورکوچھاپہ مارکر 21 ہزار روپےرشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیااور سول جج لودھراں ایاز محمودکی سربراہی میںسینیئر کلرک محکمہ انہار لودھراں عاصم رضا کو 23ہزار روپےرشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے اور نشان زدہ نوٹ بھی برآمد کر لیے ہیں.
اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹیگیشن وہاڑی راؤ فیصل رحمان نےکارروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 21 سال 2024ءمیں مطلوب ملزموں محمد جاوید,محمد رمضان,محمد نذیر،محمد نصیر ,محمد بوٹا ,اللہ یار ,اعظم کی سپیشل جج اینٹی کرپشن کی عدالت میں ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کر لیا. ملزموں نے سیکرٹری یونین کونسل کے ساتھ مل کر آمنہ بی بی کا جعلی نکاح نامہ بنوایا تھا جوکہ انکوائری میں جعلی ثابت ہو گیا تھا اور ان کے خلاف مقدمہ درج ہواتھا،جو گرفتار ہو گئے ہیں.
اینٹی کرپشن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ نے تمام ریجنل ڈائریکٹرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ تمام بدعنوان اور کرپٹ عناصر کو ہر قیمت پر گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لائیں تاکہ ان کو نشان عبرت بنایا جا سکے،ترجمان اینٹی کرپشن وزیر خان لاشاری اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی آراوٹو ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان کا کہنا ہے کہ ہم کرپشن فری پنجاب کے لیے جدوجہد کررہے ہیں عوام بلاخوف کرپٹ عناصر کی نشاندہی کریں انہیں ضرور نشان عبرت بنایا جائے گا،حکومت پنجاب کے زیرو ٹالرنس پالیسی اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب کہ ویژن پر سختی سے عمل پیرا ہیں.