ambulance3

ہائی وولٹیج بجلی کی تار سے کرنٹ لگنے کے باعث 7 افراد جاں بحق، 13 زخمی

شکارپور :نواحی علاقے ڈکھن کے گاؤں بڈو ہائی وولٹیج بجلی کی تار سے کرنٹ لگنے کے باعث 7 افراد جاں بحق جبکہ 13 شدید زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا۔
Untitled 2026 02 28T205350.863 1
پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ شکارپورڈکھن کے قریبی گاٶں بڈو میں واقعہ پیش آیا، جہاں 11 ہزار وولٹ کی بجلی کی تار سے کرنٹ لگنے کے باعث 7 افراد جاں بحق اور 13 شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضروری کارروائی کےلیے مدیجی ہسپتال جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے لاڑکانہ منتقل کردیا گیا۔

پولیس اور امدادی ٹیموں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات اور نقصانات کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں