403049 8873810 updates

پولیس اہلکارو ں‌کے ہاتھوں 4 خواتین درندگی کا شکار، ایک جان سے گئی

نمائندگان: پولیس کے گھروں میں‌چھاپےکے دوران تشدد سے ماں جان کی بازی ہار گئی، جبکہ تین بیٹیاں‌تشدد کا نشانہ بن گئیں، ایک خاتون کو اہلکار سے جنسی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا.

مذکورہ دونوں‌واقعات کے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی.

کامونکی میں‌تولیکی روڈ کے ایک گھر میں صدر پولیس کے سب انسپکٹر نے 6 دیگر پولیس ملازمین کا گھر پر چھاپے کے دوران خاتون جان کی بازی ہار گئی.

خاتون کی موت ہونے پر مقتولہ ارشاد بیگم کے خاوند عارف عرف پپو کی درخواست پر قتل، ڈکیتی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا.Untitled 2025 06 19T194443.905

درخواست گزار محمد عارف پپو نے الزام عائد کیا کہ اس کے گھر میں رات کو ساڑھےگیارہ بجے کے قریب سب انسپکٹر اپنے چھ ساتھی پولیس اہلکاروں کے ہمراہ بغیر لیڈیز پولیس کے گھر میں گھس کر اس کو تشددکا نشانہ بنایا اور بیوی آگے تو اس کے سینے پر مکا مارا، جس سے وہ موقع پر جاں‌بحق ہو گئی.

اس دوران اس کی تین بیٹیوں کو بھی تشدد کانشانہ بنایا گیا،جبکہ پولیس اہلکار اس کی بیٹیوں کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے.

تھانہ سول لائن بہاولپور میں درج مقدمہ کے مطابق خاتون کو سب انسپکٹر نے مقدمہ کی تفتیش کے لئے بلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا. Untitled 2025 06 19T194506.153

خاتون درخواست گذار کے مطابق پولیس ایک ملزم کا پیچھا کر رہی تھی کہ، اس دوران وہ ملزم اس کے گھر میں‌گھس آیا اور شور مچانے پر فرار ہو گیا.

بعد ازاں پولیس سب انسپکٹر اس کو تفتیش کے لئے بلانے لگا اور اسے بار بار زبردستی ذیادتی کانشانہ بنایا ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں