WhatsApp Image 2025 01 16 at 10.46.35

فیملی کو ہراساں‌کرنے پر 3 ڈولفن اہلکارملازمت سے برخاست

ڈولفن اہلکاروں کی سیکٹر ایف الیون میں کار سوار فیملی کو ہراساں کرنے پر ڈی آئی جی آسلام آباد نےنوٹس لےلیا۔ڈی آئی جی نے معاملہ کی انکوائری کے بعد الزام ثابت ہونے پرڈولفن اہلکاروں عاقب ، علی حیدر ، اور طلحہ کو نوکری سے برخاست کر دیا.تاہم برخاست اہلکاروں نے دوران چیکنگ سیکٹر ایف الیون میں کار سوار فیملی کوہراساں کیا تھا،جس کے خلاف شکایت موصول ہونے پر اہلکاروں کومعطل کرکے انکوائری کا حکم دیا گیا تھا۔انکوائری میں قصور وار پائے جانے پر اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کیا گیا .ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کا کہنا ہے کہ اختیارات سے تجاوز کرنے والے اہلکاروں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں