ساہیوال:کمیر میں واقع ایک دینی مدرسے میں بچوں سے مبینہ زیادتی کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ڈی پی او کی ہدایت پر تھانہ کمیر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ میں نامزد ملزموں مولوی عمر حیات، حافظ سانول اور احمد کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی قانون کے مطابق تفتیش جاری ہے، جبکہ تمام متعلقہ شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ مقدمے کو منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے۔
ڈی پی او محمد عثمان ٹیپو نے ہدایت کی ہے کہ متاثرہ بچوں کو ہر ممکن قانونی تحفظ فراہم کیا جائے اور کیس کی تفتیش مکمل شفافیت اور میرٹ پر کی جائے تاکہ ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا دلائی جا سکے۔
خیال رہے کہ مقامی مدرسہ میںبچوںکے ساتھ جنسی زیادتی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی.
