WhatsApp Image 2025 02 18 at 04.40.09

جعلی نکاح‌نامہ بنانے اوررشوت ستانی کے مقدمات میں‌3 ملزم گرفتار

ملتان:اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان ریجن کے سرکل آفیسر ملتان رمضان شاہد نے ملزم محمد حسین ولد اللہ بخش قوم ارائیں کوٹلی نجابت تحصیل شجاعباد ضلع ملتان کو مقدمہ نمبر3سال 2024ءمیں اینٹی کرپشن ٹیم کے ساتھ گرفتار کر لیا.

ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان بشارت نبی کی خصوصی ہدایت پر سرکل آفیسر ملتان رمضان شاہد نےکاروائی کرتے ہوئے ملزم کو جعلی نکاح نامہ بنوانے کی جرم میں گرفتار کیاہے.جس کے خلاف دیگر کارروائی شروع کر دی گئی ہے.

اس کے علاوہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان ریجن کے سرکل آفیسر ہیڈ کوارٹر نوید انجم نے نعمان پٹواری اور پرائیویٹ کلرک محمد یوسف کو 25000 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے اینٹی کرپشن ٹیم کے ساتھ ریڈ کر کے رنگے ہاتھوں خانیوال سے گرفتار کر لیا.

ڈائریکٹر جنرل کی خصوصی ہدایت پر سرکل آفیسر ہیڈ کوارٹر ملتان نوید انجم نےکارروائی کرتے ہوئے پٹواری نعمان اور پرائیویٹ کلرک محمد یوسف کو انتقال پاس کرانے کے لیے 25000 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں خانیوال سے گرفتار کیا اور نشان زدہ نوٹ بھی برآمدکرلئےہیں‌ .

ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ نے تمام ریجنل ڈائریکٹرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ تمام بدعنوان اور کرپٹ عناصر کو ہر قیمت پر گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لائیں تاکہ ان کو نشان عبرت بنایا جا سکے.

ترجمان اینٹی کرپشن وزیر خان لاشاری اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان ریجن کا کہنا ہے کہ ہم کرپشن فری پنجاب کے لیے جدوجہد کررہے ہیں، اس لئےعوام بلاخوف کرپٹ عناصر کی نشاندہی کریں،انہیں ضرور نشان عبرت بنایا جائے گا،کیونکہ ادارہ کے افسران حکومت پنجاب کے زیرو ٹالرنس پالیسی اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب کہ ویژن پر سختی سے عمل پیرا ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں