968567 30712417

مدرسہ جانے والی 15 سالہ لڑکی خالو کے ہاتھوں مبینہ زیادتی کے بعد قتل

راولپنڈی:خالو نے 15 سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ خیابان سرسید ڈھوک نجو میں پیش آیا جہاں کم عمر لڑکی مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردی گئی۔
443501 9667257 updates
پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کی لاش گھر کے قریب ایک دوسرے گھر سے برآمد کی گئی ہے، لڑکی گزشتہ رات گھر سے لاپتا ہوئی تھی جس کے اغوا کا مقدمہ کل تھانہ پیر ودھائی میں درج کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ گھر سے مدرسے جانے کیلئے نکلی تھی اور واپس نہیں آئی، جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت ممریز کے نام سے ہوئی جو مقتولہ کا خالو بھی ہے۔

دوسری جانب لڑکی کے والد نے کہا کہ ان کی بیٹی گزشتہ روز 2 بجے سے غائب تھی اور آج اس کی لاش گھر کے قریب میرے ہم زلف کے گھر سے ملی۔

پولیس کے مطابق موقع سے شواہد اکٹھے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں