راولپنڈی:اصغر مال میں بہیمانہ تشدد کا شکار 12 سالہ گھریلو ملازمہ دوران علاج دم توڑ گئی۔پولیس کے مطابق تشدد کا شکار 12 سالہ اقراء کو تشویشناک حالت میں ہولی فیملی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، بچی کے ہاتھ، پاؤں، چہرے اور سر پر تشدد کے نشانات موجود تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد کے الزام میں مالک مکان اور اس کی بیوی کو گرفتار کر لیا تھا ، مقدمے میں قتل سمیت دیگر 7 دفعات شامل کی گئی ہیں، واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
میڈیکل رپورٹ آنےتک دیگرضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے ساتھ ملزموںکی گرفتاری بھی فوری طورپر عمل میںلائی گئی ہے.