WhatsApp Image 2026 05 09 at 17.10.50

سپریم کورٹ کے تمام ملازمین کے یوٹیلیٹی الاؤنس میں 100 فیصد اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: سپریم کورٹ ملازمین کے یوٹیلیٹی الاؤنس میں 100 فیصداضافہ کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ کے ملازمین کی یوٹیلیٹی الاؤنس میں 100 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیاہے۔
chief justice of pakistan 1
نوٹیفکیشن کے مطابق ملازمین کے یوٹیلیٹی الاؤنس میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا.

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ ایک سے 6 تک کا الاؤنس 6 ہزار سےبڑھا کر 12 ہزار روپے کردیا گیا اور گریڈ 7 سے 10 تک کا الاؤنس 8 ہزار سے بڑھا کر 16 ہزار روپے مقرر کردیا گیا۔

سپریم کورٹ کے گریڈ 11 سے15 تک کے ملازمین کا الاؤنس 10 ہزار سے بڑھ کر 20، گریڈ 16 کے افسران کا الاؤنس 12 ہزار سے بڑھا کر 24 ہزار روپے، گریڈ 17 کے افسران کا یوٹیلیٹی الاؤنس 15 ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار جب کہ گریڈ 18 کے افسران کا الاؤنس 18 ہزار سے بڑھ کر 36 ہزار روپے کردیا گیا ہے۔

اسی طرح گریڈ 19 کے افسران کا الاؤنس 21 ہزار سے بڑھا کر 42 ہزار ، گریڈ 20 کے افسران کا الاؤنس 24 ہزار سے بڑھا کر 48 ہزار، گریڈ 21 اور اس سے اوپر کے افسران کا الاؤنس 30 ہزار سے بڑھا کر 60 ہزار کردیا گیا ہے۔

نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ یوٹیلیٹی الاؤنس میں گیس اور بجلی کے اخراجات شامل ہیں، اضافی اخراجات مالیاتی سال 2027-2026 کے منظور شدہ بجٹ سے پورے کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں