Electric Vehicle

پاکستان میں‌14 لاکھ الیکٹرک گاڑیاں‌اور موٹر سائیکل تیار، رجحان میں‌اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد: پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کے بڑھتے رجحان کے سبب 2030 تک ایسی گاڑیوں کی تعداد 22 لاکھ تک متوقع ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی صنعت وپیداوار کے اجلاس میں الیکٹرک وہیکل پالیسی پر دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ 2030 تک پاکستان کی سڑکوں پر مختلف اقسام کی تقریباً 22 لاکھ الیکٹرک گاڑیاں موجود ہوں گی۔
437369 9419233 updates
بریفنگ میں بتایا گیا ہےکہ اب تک ملک میں 12800 سے زائد الیکٹرک گاڑیاں اور تقریباً ایک لاکھ 60 ہزار الیکٹرک موٹر سائیکلیں تیار کی جا چکی ہیں۔

حکومت نے 2 اور 3 پہیوں والی الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 9ارب روپے کی سبسڈی مختص کی ہے، جبکہ الیکٹرک موٹر سائیکل خریدنے والے اہل افراد کو 80 ہزار روپے فی موٹر سائیکل سبسڈی دی جا رہی ہے۔

سبسڈی سکیم سے متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کے لیے الیکٹرک سواری کا حصول بھی آسان ہو گا۔

ماہرین کے مطابق الیکٹرک گاڑیوں کا فروغ درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے، زرمبادلہ کی بچت، فضائی آلودگی میں کمی اور ماحول کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں