fbbd12db 473b 4ad6 9882 ea2ce101bf9c

ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کا منشیات بحالی سنٹر میں زیرعلاج افراد کے لئے سردیوں کا تحفہ

سماجی رہنما و صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم نے کہا ہے کہ سماجی خدمات سر انجام دینے سے قلبی سکون ملتا ہے اور مخلوق خدا کی خدمت سے اللّٰہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے۔ نشہ ایک ایسی بیماری ہے جس نے ہماری نوجوان نسل کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ۔ڈی آر سی منشیات کے عادی افراد کے علاج کے لیے خصوصی کاوشیں کررہا ہے جو لائق تحسین ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منشیات بحالی سنٹر ملتان کے دورے کے موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد میثم صدیقی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سماجی رہنما رشید عباس خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر نعیم اقبال نعیم اور رشید عباس خان نے شدید سردی کے پیش نظر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن اور چوہدری برادرز ٹیکسٹائل ملز کی طرف سے ڈی آر سی میں علاج کے لیے آئے افراد کیلئے 20 رضائیوں کا تحفہ اسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد میثم صدیقی کے حوالے کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد میثم صدیقی نے ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کے صدر نعیم اقبال نعیم اور چوہدری برادرز ٹیکسٹائل ملز کے چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد ذوالفقار علی کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی ڈی آر سی کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں