404886 9541455 updates

ملک کے مختلف شہروں میں آندھی اور طوفان، 12 افراد جاں بحق، املاک کو نقصان اور بجلی کی طویل بندش

نمائندگان: اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی اور طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 10 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

اسلام آباد میں تیز آندھی کے ساتھ بارش ہوئی، اولے بھی گرے۔ آب پارہ میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہوگئی، بارشوں کے باعث راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

لاہور میں آندھی اور طوفان کے بعد بارش ہوئی جس کے باعث پورے شہر کی بجلی بند ہوگئی، کئی درخت جڑوں سے اکھڑگئے، قذافی اسٹیڈیم کے کئی بوتھ اڑگئے، سرچ لائٹس کے پول گرگئے جس کی وجہ سے لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پریکٹس منسوخ کردی گئی۔
404886 8188524 updates
چکوال میں طوفانی بارش کے باعث کلر کہار کے قریب موٹر وے ایم ٹو کو کئی گھنٹوں کے لیے بند کرنا پڑ گیا۔

ملتان، حافظ آباد، گوجرانوالا، اٹک اور سیالکوٹ میں بھی آندھی چلی، جس سے دن میں رات کا منظر ہوگیا، مختلف شہروں میں متعدد مقامات پر سولر پینل اڑگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق صوبے میں آندھی و طوفان میں 10شہری جاں بحق اور 51 زخمی ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق اموات بوسیدہ مکانات کےگرنے اور غیرمحفوظ مقامات پر ہونےکے باعث ہوئیں۔ لاہور میں درختوں کےگرنے اور سولرپینلز کو نقصان کے واقعات رپورٹ ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق متاثرہ خاندانوں کو مالی معاونت فراہم کی جائےگی۔

پنجاب کے علاوہ خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بھی بارش ہوئی۔ پشاور میں مٹی کا طوفان آیا تو مالا کنڈ، ایبٹ آباد، مردان، چارسدہ اور مانسہرہ سمیت مختلف شہروں میں بارش ہوئی۔
404886 8537104 updates
سوات میں پانی مکانوں اور دکانوں میں داخل ہوگیا، ژالہ باری سے فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچا۔

آزادکشمیر میں وادی نیلم اور مظفر آباد سمیت مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی، سیلابی پانی کے باعث باڑیاں سیری کے مقام پر شاہراہ نیلم بند ہوگئی۔

ملتان کے مختلف مقامات پر حادثات میں معصوم شاہ روڈ پر کارخانہ کی چھت گرنے سے ایک شہری زخمی ہو گیا، بوسن روڈ پر ہوٹل کا بورڈ دیوار سمیت نیچے کھڑی کار پر آن گرا، بوسن روڈ پر ہی ایک دکان کا لینٹر گرنے سے نیچے کھڑی کار تباہ ہو گئی، طارق روڈ پر آہنی چیز لگنے سے وکیل کی گاڑی کا فرنٹ شیشہ ٹؤٹ گیا.Untitled 2025 05 25T000535.227

ملتان سمیت دیگر کئی شہروں میں‌بجلی کی طویل بندش سے نظام زندگی معطل ہو کر رہ گیا اور شہریوں‌کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے.پرائیویٹ‌فلٹریشن پلانٹس بند ہونےکی وجہ سے شہری پینے کے پانی کے لئے بھی پریشان رہے اور مارے مارے پھرتے رہے.

اپنا تبصرہ لکھیں