نمائندگان:احمد پور شرقیہ میںلاری اڈہ کے قریب مبینہ گھریلو جھگڑے پر بیوی نے شوہر پر تیزاب پھینک دیا۔
واقعہ میں 40 سالہ شبیر کے چہرے سمیت 30 فیصد جسم جھلس گیا، متاثرہ شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق خاتون شازیہ اور ایک نامعلوم ملزم کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
دوسری جانب منڈی بہاؤالدین میں گھریلو تنازعہ پر شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو قتل کردیا۔
منڈی بہاؤالدین کے علاقے پاہڑیانوالی میں گھریلو تنازع پر شوہر نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے خاتون کی لاش ہسپتال منتقل کردی۔
دوسری جانب پولیس نے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات اور فرار ملزم کی تلاش کا آغاز کردیا۔

