لاہور: واسا حکام نے جلد پانی کےمیٹرز لگائے جانے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ ابتدائی طور پر واسا میٹر لاہور میںلگائے جائیںگے.
لاہورہائیکورٹ میں سموگ کیس کی سماعت کے دوران واسا حکام نے عدالت کو بتایا کہ لاہور میں جلد پانی کے میٹرز لگائے جائیں گے۔ واسا نے پانی کا میٹر بطور نمونہ عدالت میں پیش کردیا۔
لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس شاہدکریم نے کیس کی سماعت شروع کی تو واسا حکام کی جانب سے پانی کا میٹر بطور نمونہ عدالت میں پیش کردیا ۔ عدالت کوبتایاگیا کہ پہلے مرحلے میں کمرشل کنکشنز پر میٹر لگائے جائیں گے۔ پنجاب حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پانی کے دو لاکھ میٹرز کیلئے بجٹ مختص کردیا گیا ہے
عدالت نے واسا کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ پانی انتہائی سنجیدہ مسئلہ ہے ہماری نسلیں اس سے متاثر ہونگی واسا کی جانب سے اقدام قابل تعریف ہے۔
عدالت نے اپنے ریمارکس میں قرار دیاکہ کینال روڈ سے درخت کاٹنے کی اجازت نہیں دینگے محکمہ ماحولیات نے اتنی فورس بھرتی کی ہے وہ کہیں نظر نہیں آتی۔ عدالت نے ای پی اے ٹیموں کی تعیناتی کے حوالے سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت27 جون تک ملتوی کردی۔
خیال رہے کہ فاضل عدالت میںماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور ماحولیاتی تبدیلی سے نبرد آزما ہونے کے لئے درخواست کی سماعت کئی ماہ سے جاری ہے، جس میںعدالت کی احکامات دے چکی ہے.
اسی سلسلے میںپانی کےضیاع کو روکنے کے لئے عدالتی حکم پر واسا نے پانی کے استمعال کی مقدار کے مطابق بل لینے کے لئے پانی کا میٹر تیار کر لیاہے، جس کی جلد تنصیب کا آغاز کیاجائے گا.