ملتان:جوڈیشل مجسٹریٹملتان نے گرفتار ایس ایچ او شفیق احمد کے جسمانی ریمانڈکی استدعا مستردکرتے ہوئےجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے.فاضل عدالت نے پولیس تھانہ بی زیڈ کو 14 روزبعدملزم اور چالان مقدمہ عدالت پیش کرنےکی ہدایت بھی کی ہے.
واضح رہے کہ پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ میچ سیکیورٹی کے دوران سڑک پر موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے بزرگ شہری اکبر کو ایس ایچ او نیو ملتان شفیق احمد نے پکڑ کر نیچے زمین پر گرا دیا اور گھسیٹتے ہوئے تشدد کیا تھا،جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سی پی او نے ایس ایچ اوفوری طورپ معطل کردیاتھاجبکہ وزیر اعلی پنجاب اوردیگر افسران نے نوٹس لیا تھا.
اعلیٰ حکام کے نوٹس پر ایس ایچ او نیو ملتان شفیق احمد کے خلاف پولیس تھانہ بی زیڈ نے مقدمہ درج کر کے گرفتار کیاتھا.پولیس نے بزرگ شہری پر تشدد کرنے،دھمکانے اور اختیارات سے تجاوز کرنےکی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا.