usa 4

امریکہ: سفری پابندیوں کے منصوبہ پر عملدرآمد غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

واشنگٹن: امریکہ میں دیگر کئی ممالک پرسفری پابندیوں سے متعلق منصوبہ پر عملدرآمد غیر معینہ مدت کے لیے روک دیا گیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر میں دی گئی ابتدائی ڈیڈ لائن گزر چکی ہے اور نئی ڈیڈ لائن کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا کہ فی الحال سفری پابندیوں پر براہ راست کام نہیں ہو رہا بلکہ توجہ امریکہ میں داخلے کے لیے سیکیورٹی شرائط کو بہتر بنانے پر مرکوز ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ رپورٹ کب تک تیار ہوگی، اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

ترجمان کے مطابق ایگزیکٹو آرڈر میں بیان کردہ ہدایات پر عمل جاری ہے لیکن یہ عمل سفری پابندیوں کے نفاذ سے متعلق نہیں، بلکہ دیگر ممالک کے سیکیورٹی معیارات کا جائزہ لینے سے متعلق ہے۔اس جائزے کا مقصد یہ طے کرنا ہے کہ آیا یہ ممالک امریکا میں داخلے کے لیے ضروری سیکیورٹی تقاضوں پر پورا اترتے ہیں یا نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیڈ لائن کا نہیں ہونا اس بات کا اشارہ نہیں کہ اس منصوبے پر کام نہیں ہو رہا بلکہ صدر ٹرمپ کے احکامات پر عمل درآمد کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں