Anti Crptn Pnjb

وہاڑی اور کوٹ ادو میں‌رشوت لیتے دو افسران گرفتار

ملتان:اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان ریجن کے سرکل آفیسر وہاڑی منصور خان نے گریڈ 19کےپرنسپل آفیسر ایگریکلچر مظہر کلیم کو 70 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے اینٹی کرپشن ٹیم محرر تھانہ اینٹی کرپشن ابوبکر کے ساتھ ریڈ کر کے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا .WhatsApp Image 2025 01 28 at 04.48.02 ملزم مظہر کلیم نے سرکاری کاغذات میں ہیرا پھیری کرانے کےلیےرشوت طلب کی تھی، جس کورنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا. ترجمان اینٹی کرپشن وزیر خان لاشاری اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹو ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ نے تمام ریجنل ڈائریکٹرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ تمام بدعنوان اور کرپٹ عناصر کو ہر قیمت پر گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لائیں تاکہ ان کو نشان عبرت بنایا جا سکے.تمام افسران کرپشن فری پنجاب کے لیے جدوجہد کررہے ہیں،عوام بلاخوف کرپٹ عناصر کی نشاندہی کریں انہیں ضرور نشان عبرت بنایا جائے گا. حکومت پنجاب کے زیرو ٹالرنس پالیسی اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب کہ ویژن پر سختی سے عمل پیرا ہے.
WhatsApp Image 2025 01 28 at 08.28.03دریں‌اثناء سرکل آفیسر اینٹی کرپشن مظفرگڑھ محمد رمضان نے کوٹ ادو میں‌تحصیل دفترکے قریب واقع چائے کے ہوٹل پر شہری اعجاز حسین سے وراثت کے نام میں‌درستگی کے لئے 14 ہزارروپےرشوت وصول کرتے ہوئےنیب تحصیلدار میاں‌اصغر کو رنگے ہاتھوں‌گرفتارکرکے تھانہ اینٹی کرپشن مظفر گڑھ میں‌مقدمہ درج کرلیاہے.

اپنا تبصرہ لکھیں